جھل مگسی (قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی کی ترقی کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے بلدیاتی انتخابات میں اپنے اتحادیوں،علاقائی معتبرین معززین، حمایتوں ووٹرز،سپوٹرز کی طاقت سے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ضلع کی یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی کے وارڈوں میں امیدوار حصہ لیں گے ہم نے عوام کی خدمت کا تہہ کر رکھا ہے انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں صحبت پور کی عوام بھرپور ساتھ دے رہی ہے عوامی خدمت کا سفر حلقہ انتخاب میں بلیک ٹاپ روڈوں کی ترقی کا جال بچھا دیا ہے ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اب رکے گے نہیں عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ہماری پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے غریب عوام کی فلاح و بہبود تروی و خوشحالی اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی وعدے پورے کررہے ہیں ہمارا عزم بلند ہے .
انہوں نے کہا کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں قومی وسائل عوام کی امانت ہیں خلوص نیت و جذبوں سے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں .
. .