گوگل کے ذریعے ایپلیکیشن کا استعمال کرنے والے اکثر صارفین نے کسی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کا آپشن ضرور استعمال کیا ہوگا . جس میں صارفین کو ہر ایپ کے لیے پاس ورڈ یاد رکھنے کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ای میل ایڈریس، فیس بک یا ٹوئٹر اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا آپشن دیا جاتا ہے . لیکن کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے . ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ آسان کردیا ہے، گوگل نے ’گوگل آئڈینٹیٹی سروسز‘ کے نام سے ایک ماڈیول متعارف کرایا ہے جس میں ون ٹیپ آتھینٹی کیشن کا اضافہ کردیا گیا ہے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کی دیرینہ مشکل آسان کردی ہے .
ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈروئیڈ فون صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا اور اینڈروئیڈ صارفین کے موبائل پر “ون ٹیپ پرومپٹ” ظاہر ہوگا، جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین اسے سیدھی طرف اوپر دیکھ سکیں گے .
متعلقہ خبریں