گوگل نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کی دیرینہ مشکل آسان کردی ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈروئیڈ فون صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا اور اینڈروئیڈ صارفین کے موبائل پر “ون ٹیپ پرومپٹ” ظاہر ہوگا، جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین اسے سیدھی طرف اوپر دیکھ سکیں گے۔

گوگل کے ذریعے ایپلیکیشن کا استعمال کرنے والے اکثر صارفین نے کسی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کا آپشن ضرور استعمال کیا ہوگا۔

جس میں صارفین کو ہر ایپ کے لیے پاس ورڈ یاد رکھنے کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ای میل ایڈریس، فیس بک یا ٹوئٹر اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ آسان کردیا ہے، گوگل نے ’گوگل آئڈینٹیٹی سروسز‘ کے نام سے ایک ماڈیول متعارف کرایا ہے جس میں ون ٹیپ آتھینٹی کیشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

19 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

37 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago