تصویر لینے کی کوشش میں فوٹو گرافر کی ایسی حرکت کہ اداکارہ سارہ علی خان برہم ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ  اداکارہ سارہ علی خان کی اچھی تصاویر لینے کے چکر میں فوٹوگرافر کا انہیں دھکا لگ گیا،    اس موقعے پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان بھارتی شہر ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا

سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرز کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز مارنے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غضے میں نظر آئیں۔دھکا لگنے کے بعد سارہ گاڑی کے قریب آئیں تو ایک فوٹوگرافر نے درخواست کی کہ تصاویر کے لیے تیار ہوجائیں جس پر اداکارہ نے کہا آپ لوگ فوٹو شوٹ کے دوران دھکا مارتے ہیں، یہ کہہ کر سارہ چلی گئیں۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

11 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

22 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

34 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

43 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago