پٹرولیم مصنوعات کی سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید رد و بدل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سیلزٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں پرفرق نہیں پڑے گا،پٹرول پرسیلزٹیکس 16.4فیصدکردیاگیا، ڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح 17فیصدرہے گی،مٹی کے تیل پرسیلزٹیکس 6.7 فیصدہوگا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس 0.2فیصدہوگا، دوسری جانب کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق وزارت بحری امور کی

رپورٹ پیش کردی گئی،وزارت بحری امور نے مختلف وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کرکے تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے،اجلاس میں گیس پائپ لائن کپیسٹی ایلوکیشن بارے سب کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی،کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں متعلقہ وزیروں اور مختلف محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

4 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

4 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

4 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

5 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

6 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

6 hours ago