پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہونے کا سلسلہ رک گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہونے کا سلسلہ رک گیا، ایک ہفتے بعد پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت میں کمی، امریکی کرنسی کی قیمت 186 روپے 70 پیسے کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں سخت شرائط میں نرمی کی امید اور باقی ماندہ قرضوں کی اقساط جاری ہونے کی توقعات پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی پرواز رک گئی۔
کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر بڑھ کر 187.89روپے کی سطح پر بھی آگئے تھے لیکن کاروبار کے اختتامی دورانیہ میں رسد و طلب کا فرق بہتر ہونے سے اسکی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ 27پیسے کی کمی سے 186.70روپے پر بند ہوئے۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 188روپے سے نیچے آگئی اور ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 187.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو اتار چڑھا کے بعد مندی رہی جس سے انڈیکس کی 45500پوائنٹس کی سطح بھی گر گئی۔ مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 10ارب 24کروڑ 35لاکھ 31ہزار 39روپے ڈوب گئے۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف حکام کی قرض کے لیے پانچ مشکل شرائط اور روس یوکرین کے درمیان جنگ کی شدت بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل و دیگر کموڈٹیز کی قیمتیں غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے اضطراب پایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کاروباری دورانیے میں 124پوائنٹس کی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 152پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی۔

Recent Posts

سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…

2 mins ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…

42 mins ago

پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا…

1 hour ago

بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل ا ور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن…

1 hour ago

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا…

1 hour ago

گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت…

1 hour ago