اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صادق و امین کپتان کی ناک تلے مختلف وزارتوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے حکومتی اداروں کی چیرپھاڑ کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے دوسرے مالی سال میں آڈیٹر جنرل ٓف پاکستان نے مختلف وزارتوں اوراداروں میں اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے اور یہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کےحوالے کردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں ، اداروں اور محکموں میں 404ارب 62کروڑ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے
وفاقی حکومت کے سول اخراجات میں 268روپے 87کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں پبلک سیکٹر انٹر پرائزز میں 135 ارب 75کروڑ روپے ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حسابات میں 21ارب 20کروڑ روپے، وزارت اطلاعات میں 21ارب 9کروڑ روپے ، وزارت بحری امور میں31ارب38 کروڑروپے ،وزارت داخلہ میں سات ارب 53 کروڑ ،نجکاری ڈویژن 3ارب47کروڑ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں 3ارب34کروڑ جبکہ وزارت تعلیم کے حسابات میں 8ارب60 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…