جوریہ سعود نے ساتھی فنکاروں کو کیا مشورے دے ڈالے

(قدرت روزنامہ)جوریہ سعود پاکستان کی ایک نامور اداکارہ اور بہترین میزبان ہیں . وہ نرم دل رکھنے والی خوبصورت آوازکی مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نعت خوانی سے اپنے کیریئر کا آغازکیا .

بعدازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے خوب نام کمایا .

جوریہ سعود نے پاکستان کے ایک مشہور فلمسٹار اورماڈل سعود سے 2005 میں شادی کی اور ان کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں .

جوریہ نہایت ہنس مکھ اور چلبلی طبیعت کی مالک ہیں حال ہی میں انہیں ایک ٹی وی شو میں مدعو کیاگیا، جہاں ان سے ذاتی اور شوبز کے بارے میں سوالات کئے گئے . اس شو کی میزبان نے جوریہ سے پاکستان کی چند مشہور شخصیات کے بارے میں پوچھا اور کہا آپ انہیں کیا مشورہ دینا چاہی گی توانہوں نے تمام اداکاروں کو مفید مشوے دے ڈالے .

جب انہیں میرا کو مشورہ دینے کو کہا تو انہوں نے کہا میرا کو چاہئے کہ وہ وقت برباد نہ کرے بلکہ کام کرے، جبکہ ریما کو کوئی مشورہ نہیں دیا، ریشم کومزید کام کرنے کو کہا کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اورلوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں .

صائمہ نور کے لئے ان کا مشورہ بھی یہی تھا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں اور کام کریں اور انہوں یہ کام اچھا کیا کہ اب فلموں کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کر رہی ہیں، عمران خان کے لئے کہا بس ڈٹے رہیں چلتے رہیں، رابی پیزادہ کو مشورہ دیا کہ یا تو وہ گانا گا لیں یا پھر اداکاری کرلیں .

سعدیہ امام کو بھی کام کرنے کا مشورہ اور کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو کیوں خیرباد کہہ دیا، عدنان صدیقی کے لئے مشورہ تو نہیں لیکن تعریف کی کہ آج تک وہ ہیروں آرہے ہیں اور لڑکیاں آج بھی ان کی دیوانی ہیں، ہمایوں سعید کو دعا دی کہ اللہ انہیں ہمیشہ ایسے ہی رکھے اور بد نظر سے بچائیں جبکہ آخرمیں سعود کا نام لیا تو انہوں نے اس کے لئے صرف اپنے پیارکا اظہارکیا اور کہا کہ وہ سعود سے بہت محبت کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں