جوریہ سعود نے ساتھی فنکاروں کو کیا مشورے دے ڈالے

(قدرت روزنامہ)جوریہ سعود پاکستان کی ایک نامور اداکارہ اور بہترین میزبان ہیں۔ وہ نرم دل رکھنے والی خوبصورت آوازکی مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نعت خوانی سے اپنے کیریئر کا آغازکیا۔ بعدازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے خوب نام کمایا۔

جوریہ سعود نے پاکستان کے ایک مشہور فلمسٹار اورماڈل سعود سے 2005 میں شادی کی اور ان کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں۔

جوریہ نہایت ہنس مکھ اور چلبلی طبیعت کی مالک ہیں حال ہی میں انہیں ایک ٹی وی شو میں مدعو کیاگیا، جہاں ان سے ذاتی اور شوبز کے بارے میں سوالات کئے گئے۔اس شو کی میزبان نے جوریہ سے پاکستان کی چند مشہور شخصیات کے بارے میں پوچھا اور کہا آپ انہیں کیا مشورہ دینا چاہی گی توانہوں نے تمام اداکاروں کو مفید مشوے دے ڈالے۔

جب انہیں میرا کو مشورہ دینے کو کہا تو انہوں نے کہا میرا کو چاہئے کہ وہ وقت برباد نہ کرے بلکہ کام کرے، جبکہ ریما کو کوئی مشورہ نہیں دیا، ریشم کومزید کام کرنے کو کہا کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اورلوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

صائمہ نور کے لئے ان کا مشورہ بھی یہی تھا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں اور کام کریں اور انہوں یہ کام اچھا کیا کہ اب فلموں کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کر رہی ہیں، عمران خان کے لئے کہا بس ڈٹے رہیں چلتے رہیں، رابی پیزادہ کو مشورہ دیا کہ یا تو وہ گانا گا لیں یا پھر اداکاری کرلیں۔

سعدیہ امام کو بھی کام کرنے کا مشورہ اور کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو کیوں خیرباد کہہ دیا، عدنان صدیقی کے لئے مشورہ تو نہیں لیکن تعریف کی کہ آج تک وہ ہیروں آرہے ہیں اور لڑکیاں آج بھی ان کی دیوانی ہیں، ہمایوں سعید کو دعا دی کہ اللہ انہیں ہمیشہ ایسے ہی رکھے اور بد نظر سے بچائیں جبکہ آخرمیں سعود کا نام لیا تو انہوں نے اس کے لئے صرف اپنے پیارکا اظہارکیا اور کہا کہ وہ سعود سے بہت محبت کرتی ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago