کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کرانے کی کوشش کروں گا، شمالی اور جنوبی بلوچستان کے بیانیے کو ترک کرکے مسائل کو حل کریں گے، اتفاق ویکجہتی سے دہشتگردی کو دوبارہ شکست دیں گے، خضدار کچلاک خونی سڑک کو خوشحالی کی سڑک بنائیں گے۔ انہوں نے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے خطاب کیا تو یہاں بلوچستان کے عمائدین نے ان کے خطاب کوسنا، پھر جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو بلوچستان کے عمائدین نے ہی میونسپل کمیٹی ہال میں پاکستان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا تھا، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا سوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے ، بلوچستان ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا، سوئی سے گیس نکلتی ہے تو پورا پاکستان فائدہ اٹھاتا ہے، لیکن بلوچستان کو جو فائدہ ملنا تھا، وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، بلوچستان کو اللہ نے بے پناہ معدنیات ، قدرتی دولت سے مالا مال کیا ہے، ریکوڈک کے ذخائر، پن بجلی کے منصوبے بن سکتے ہیں، کوئلہ کو دیکھ لیں، اللہ نے صوبے کو جو عنایات کی ہیں، اس کو ہم پوری طرح تلاش نہیں کرسکے اور اس کا فائدہ پاکستان کو نہیں پہنچا سکے۔
ریکوڈک سالہا سال سے عالمی عدالت میں کیس چلتا رہا اور اربوں روپے کیس پر ضائع ہوگئے، یہ ہماری اجتماعی بصیرت اور کارکردگی کا امتحان تھا جس میں ہم ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جس طرح دہشتگردی نے تباہی مچائی، ہمارے بلوچوں کو جس طرح بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ جتنی قربانیاں دیں، اس کی مثال نہیں ملتی، پھر ہماری پاک فوج نے جس طرح قربانیاں دیں، حالیہ دنوں میں دہشت گردی نے پھرسر اٹھایا ہے، باہمی اتفاق سے دہشت گردی کو دوبارہ شکست دیں گے، بلوچستان کی محرومیوں سے کوئی اختلاف رائے نہیں، بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر پیچھے رہ گیا، خدارا شمالی اور جنوبی بلوچستان کے بیانیے کو ترک کردیں، بلوچستان میں جہاں بھی مسائل ہیں، حل کریں گے، آج وکلا برادری نے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا، اختر مینگل بھی بار بار اس معاملے کا ذکر کرتے ہیں، یقین دلاتا ہوں لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کرانے کی کوشش کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ سب نے مجھے کہا کہ خضدار کچلاک کو خونی سڑک کہا جاتا ہے، آئے روز اس پر حادثے ہوتے ہیں، ہم نے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اگر واقعی یہ خونی سڑک ہے تو اس سڑک کا خون ہم خشک کرکے خوشحالی کی سڑک بنائیں گے۔ لسبیلہ سے لے کر چمن تک اس منصوبے کو اکٹھا شروع کریں گے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…