بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھوڑا تھا . بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے . کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی .
. .BREAKING NEWS! Owner of @WarriorsKPL @MZakirAli914 is receiving our Warrior @hershybru. Welcome to Kashmir. #WarriorsAreWinners #WarriorIsHere #KPL2021 #KPLT20 pic.twitter.com/9CQ2xLFGDG
— Overseas Warriors (@WarriorsKPL) August 7, 2021