مظفرآباد (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے۔ کے پی ایل کی شاندار افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے علاوہ پاکستان بھر سے بھی بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھوڑا تھا۔ بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی۔
اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…
لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…