شکایتیں ہماری نہیں بلکہ بلوچستان بھر کی ہیں،آج سے نہیں روز اول سے موجود ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردا راختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہماری ترجیحات بلوچستان کے ایشوز رہے ہیں امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے مسائل ایک سال میں 100فیصد حل نہیں ہوں گے لیکن ابتدا کی جاسکتی ہے جب تک ہمیں مکمل یقین نہیں ہوجاتا کہ حکومت ہمارے تحفظات دور نہیں کرپارہی ہے تو مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑے گا موجودہ حکومت ایک سال چلے یا پانچ مہینے ہم حکومت کے ساتھ ہیں چاغی نوکنڈ ی میں احتجاج کرنے والوں پر گولی نہیں گولیاں چلائی گئی ہے ملوث ملزمان کو جوڈیشل کمیشن کے تحت سزا دی جائے اگر جرم ثابت نہ ہوتو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سردار اختر جان مینگل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ہماری شکایتیں نہیں ہے بلکہ پورے بلوچستان کی ہیں اور یہ آج کی نہیں روز اول سے ہے موجودہ حکومت کو تشکیل دینے میں یا سابقہ حکومت کی روانگی میں کوئی اس میں شک نہیں ہے کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر سابقہ حکومت کی خاتمے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم نے باعزت طور پر رخصت کرنے کی کوشش کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے وقت کوئی شرط نہیں رکھی تھی کیونکہ یہ ایسا مرحلہ تھا جہاں ہم نہیں چاہتے تھے کوئی ایسا شرط رکھیں جس سے ہمارے اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں دشواری پیدا ہو جس دن عمران حکومت کا خاتمہ ہوا اور میاں شہباز شریف نے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا اسی دن ہم نے بلوچستان کے مسائل جو آج کے نہیں دیرینہ ہے وہ مسائل ہم نے گزشتہ حکومت کے سامنے بھی رکھے تھے سابقہ حکومت نے ہمیں کابینہ میں شامل ہونے کی بار بار آفر کی گئی ہم نے کہا کہ ہمارے لئے وزارتیں اتنی اہم نہیں ہے ہمارے لئے بلوچستان کے مسائل اہم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پتہ نہیں کہ اپنی پانچ سال مدت پوری کریں گی یا پانچ مہینے چلے گی کچھ پتا نہیں ہے چاغی نوکنڈی میں بلوچ نوجوانوں کا خون بہایا گیا ہے جن کا گزربسر ایران اور افغان بارڈر سے ہوتا ہے بلوچستان میں نہ تو کوئی صنعتیں ہے اور نہ ہی روزگار کے دوسرے مواقع ہیں افغانستان ایران سے ہمارے لوگ خورونوش کی اشیاء لاتے اور لے جاتے ہیں ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ہماری روایتیں اور کچھ اصول ہیں جس پر ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں وزیراعظم پاکستان چاغی نوکنڈی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جوڈیشل کمیشن انکوائری تشکیل دے کیونکہ ایک گولی نہیں چلی بلکہ گولیاں چلائی گئی ہیں اور کمیشن کے سامنے ان ملوث ملزمان کو پیش کیا جائے اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو کمیشن کے تحت سزا دی جائیں اگر کمیشن کے سامنے جرم ثابت نہیں ہوتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago