کراچی سمیت سندھ بھرمیں کورونا پابندیوں میں نرمی کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ) ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے، کچھ برقرار رہیں گی۔این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز کو کمی کی طرف لے جائیں گے۔آج بھی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ماسک کے بغیر نہ رہیں۔ پرامید ہوں کے ویکسی نیشن کا نمبر اب بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے۔گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران ویکسی نیشن سینٹر شام 4 سے رات 12 تک کھلا رہے گا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے سڑکوں پر آںے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا، مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآئیں توماسک پہن کرآئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی بہتری کےلیے جوہوسکا وہ کریں گے۔ مخالفت پر یقین نہیں کرتا،کام کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں۔ کراچی میں مثبت اور تعمیری کام نظر آئے گا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

24 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

42 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago