کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خضدار،کچلاک شاہراہ کی بحالی اور اسے دوہرا کرنے کے تعمیری عمل کاسنگِ بنیاد رکھ دی۔پانچ سیکشن پرمشتمل اس منصوبے کا فاصلہ 330 کلومیٹر بنتا ہے اور اس پر 81.5 بلین لاگت آئے گی، شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے بلوچ اور پشتون بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے لیے آپ کے ساتھ کوشاں ہوں گے اور انصاف کی بنیاد پر اس اس مسئلے کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔کچلاک قومی شاہراہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج اس منصوبے
کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، خضدار اور کچلاک اس شاہراہ کا حصہ ہے جو کراچی اور لسبیلہ سے لے کر چمن کا حصہ ہے جو تقریبا 760 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے ہر ایک نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم اس کو خونی سڑک کہتے ہیں اور یہاں آئے روز حادثے ہوتے ہیں اور لوگ اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں، اس سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور مجموعی سیکشن 303 کلومیٹر کا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ایچ اے اور وزیرمواصلات اور وزیراعلی موجود ہیں تو اگر یہ واقعی خونی سڑک ہے تو خدارا اس سے خون خشک کرکے ایک خوشحالی کی سڑک بنانے میں ذرا بھی تاخیر سے کام نہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ یا چمن سے شروع کریں، اکٹھا یہ منصوبہ شروع کریں، لسبیلہ سے چمن تک، منصوبوں کے لیے احسن اقبال سے دستہ بستہ گزارش ہے اور سیکریٹری کو اس پر تبادلہ خیال کرنے کا کہا ہے اور پیر کو اس منصوبے پر بات ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ اس سیکشن کی فنڈنگ اور ٹینڈرز ہو چکے ہیں، بلوچستان کے منصوبے بند پڑے ہیں، اس کی کئی وجوہات ہیں، اربوں روپے لگ گئے لیکن نظر نہیں آتے ہیں تو ہم اس کی شروعات اعلیٰ سطح پر کریں۔ انہوں نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کریں اور پاکستان کے مایہ ناز ٹھیکیداروں کے حوالے کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ 200 ارب روپے کا منصوبہ ہے اور پہلا سیکشن 18 ارب روپے ہے لیکن پورا سیکشن 81 ارب کا ہے اور لسبیلہ تک 200 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم پیسہ کہاں سے آئے گا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ میں الٹا ہوں سیدھا ہوں کم ترین وقت میں پیسہ لے کر آؤں گا اور کم ترین وقت میں اس کو مکمل کریں گے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…