حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کی خواتین رضاکار مسجد حرام میں خدمت پر مامور

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)حرمِ مکی انسٹی ٹیوٹ کی 50خواتین رضاکار مسجد حرام میں آنے والی خواتین کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس خدمت میں شریک ایک خاتون رضاکار مہا اسماعیل کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم پر یہ انعام کیا ور ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی خدمت کے لیے چنا۔
یہ ہمارے لیے بڑی سعادت اور اعزاز کی بات ہے۔

مہا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تعطیلات کے وقت میں ترمیم کے فیصلے نے ہمیں اس بات کا موقع دیا کہ ہم حرم مکی آنے والی خواتین کی زیادہ خدمت کر سکیں۔ایک اور خاتون رضاکار اروی محمدنے کہاکہ میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور ہوں۔

میں اللہ رب العزت کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ میں اس خوب صورت ٹیم کا حصہ ہوں۔خاتون رضاکار لیلی محمد جعفر کا کہنا تھا کہ اللہ کا ہمیشہ سے شکر ہے اور ہم اپنے دلی جذبات کو بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ اللہ کے گھر میں آنے والی خواتین کی خدمت میں ہمیں کتنی روحانیت ، خوشی اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ ہم اللہ سے اخلاص اور قبولیت کی دعا کرتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

15 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

20 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

34 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

41 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

51 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

1 hour ago