ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذ یڈنسی نے کہا ہے رمضان کے آغاز سے اب تک 14 ملین سے زائدیعنی ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے جبکہ روضہ شریفہ، ریاض الجنہ میں لاکھوں زائرین نے نمازیں ادا کی ہیں۔
پریذیڈنسی کے مشیر برائے ایگزیکٹیو اور فیلڈ افیئرز عبدالعزیز بن علی الایوبی نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے زائرین اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ مسجد کے عملے اور انتظامی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے زائرین کی مسجد میں آمد ورفت کو آسان بنایا گیا ہے، انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
رمضان میں یہ کوششیں دو گنا ہو جاتی ہیں، لاکھوں زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حفاطتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبوی پہنچے ہیں،پہلے عشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زائد زائرین اورایک لاکھ 32 ہزار345 سے زائد افراد نے ریاض الجنہ میں نمازیں ادا کیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…