لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی ٰپنجاب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بزدار نے کہا کہ پنجاب اوربلوچستان یکجان دو قالب ہیں، اوکاڑہ میں میرچاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی بلوچ بھائیوں کیلئے خیر سگالی کا خوبصورت پیغام ہے۔
تفصیات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت وہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی اورمحبت کے جذبات رکھتے ہیں، اوکاڑہ میں میرچاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی بلوچ بھائیوں کیلئے خیر سگالی کا خوبصورت پیغام ہے۔ میرچاکراعظم رندکے مقبرے پر سیاحوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کریں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے تربت میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈمختص کئےہیں، بلوچستان کے عوام کے لئے ایمبولینس اورسکول بس پنجاب حکومت کا تحفہ ہے، بلوچستان کے عوام کے لئے صحت کی مزید سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔
دوسری جانب نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پنجاب کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدر ہیں، بلوچستان کی تعمیر وترقی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…