دوسروں کو خوش کرنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کروں گی، ہانیہ عامر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ٹرول کرنے والوں کو صاف جواب دیا کہ وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی، کسی دوسری کی خوشی کی خاطر وہ خود کو تبدیل نہیں کریں گی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر نامناسب رویہ، تنقید اور ٹرول کرنے والوں کیلئے واضح پیغام دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ ہر گزشتے دن کے ساتھ مجھ میں شعور بڑھ رہا ہے ، بطور انسان خطائیں بھی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دن سے ان سوچوں میں غرق ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ تنقید اور نفرت پھیلانے والوں کو خوش کرنے کیلئے کیا کریں، کچھ دن کی سوچ و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ہم کیوں کسی کو خوش کرنے کیلئے بلاوجہ کوشش کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو اب سمجھ جانا چاہئے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہیں۔

اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے وہ کبھی خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

Recent Posts

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…

5 mins ago

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

16 mins ago

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…

25 mins ago

بیرون ملک سفر کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ…

29 mins ago

کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…

36 mins ago

پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…

42 mins ago