کراچی (قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی روپے کا تگڑا کم بیک، ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت 187 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 186.75روپے سے کم ہو کر186.05روپے ہو گئی۔
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 186روپے سے گھٹ کر 185.80روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت201روپے سے گھٹ کر199روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236.50روپے سے گھٹ کر233.50روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر236.50روپے پر آ گئی
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت…