انتقال سے پہلے پاؤں میں چوٹ لگی تھی اور یہ ۔۔ مشہور اداکارہ دیویا بھارتی کی موت سے چند گھنٹے پہلے کیا ہوا تھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)دیویا بھارتی جو کہ بھارتی فلمی دنیا کا ایک بڑا نام تھیں۔ اگر کوئی اداکارہ آج تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے تو وہ ہے دیویا بھارتی۔ یہ آج دنیا میں تو نہیں ہیں اورلوگوں کو بس ان کی اداکاری و خوبصورتی ہی یاد ہے۔ مگر لوگ یہ نہیں جانتے کہ
وہ موت سے چند گھنٹے پہلے خوش کیوں تھیں اور مرنے سے پہلے کیا کر رہی تھیں۔90 کی دہائی کی بہترین اداکارہ دیویا بھارتی کے انتقال کو 26 سال ہو گئے ہیں محض 19 سال کی عمر میں ہی وہ اپنے گھر کی بالکنی سے گر کر انتقال کر گئیں تھیں۔ دیویا تو دنیا سے چلی گئیں لیکن اپنی موت کے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئیں۔گووندا کے ساتھ آنے والی فلم شولا اور شبنم کے سیٹ پر انکی ملاقات ساجد ناڈیاڈ والا سے ہوئی، وہاں انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور دیویا کے 18 سال کے ہوتے ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن دیویا کے والد اووم پرکاش اس شادی کے سخت خلاف تھے کیونکہ ساجد مسلمان اور دیویا ہندو تھی۔پھر کیا تھا انہی حالات میں اگلے ہی سال دیویا کی موت ہو گئی اور شک کے دائرے میں سب سے زیادہ ان کے شوہر ساجد ہی رہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اپنی موت والے دن ہی دیویا نے ممبئی میں اپنے لیے ایک عالی شان گھر خریدا، اس کی خوشخبری بھائی کنال کو دی۔واضح رہے اسی دن وہ چنئی سے اپنی شوٹنگ ختم کر کے ممبئی واپس آئی تھیں تو دیکھا گیا کہ ان کے پاؤں میں چوٹ بھی لگی ہوئی ہے۔مزید یہ کہ رات 10 بجے ان کی دوست اپنے شوہر کے ہمراہ ان سے ملنے ان کے گھر آئیں تو وہ بہت خوش ہوئیں اور ان سے باتیں کرنے میں مصروف ہو گئیں اس وقت دیویا کی گھر کی ملازمہ امرتا بھی ان باتوں میں حصہ لے رہی تھی، کچھ ہی دیر میں امرتا کچن میں کام کرنے میں مصروف ہو گئی تو دوست اپنے شوہر کے ہمراہ ان کے ہی گھر ٹی وی دیکھنے لگ گئیں۔تو آپ سوچ رہے ہوں گے دیویا بھارتی کہاں گئی، تو یہ اپنے کمرے میں چلی گئیں اور ملازمہ سے وہیں سے بات چیت کرتی رہی اور کھڑکی میں کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی تھیں کہ ان کا پاؤں پھسل گیا۔ یہ نیچے گر گئیں اور موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ آج تک یہ بات ثابت نہیں ہو سکی کہ ان کی موت کوئی حادثہ تھی یا پھر انہیں قتل کیا گیا۔دیویا بھارتی 25 فروری 1974 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیرئیر کے پہلے ہی سال انہیں 12 فلمیں ملیں جو کہ ہٹ تھیں، یہ وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہیں اس زمانے کے لوگوں نے دیکھا تک بھی نہیں پھر بھی وہ انکی اداکاری پسند کرتے ہیں اور کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ان سے بہترین اداکارہ آج تک نہیں آئیں کوئی بھی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago