ٹوکیو (قدرت روزنامہ)ٹوکیو اولمپکس جولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کوئی میڈل نہیں جیت سکے اور تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے تاہم بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے،بھارتی کھلاڑی نے ایونٹ میں 87.58 کی سب سے لمبی تھرو کی ،جمہوریہ چیک کے ایتھلیٹس نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیئے ، جمہوری چیک کے ویڈلیچ نے سلور میڈل اور وینٹز سلور ویزلی نے برونز میڈل جیتا ۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں انہوں نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاسل کی، وہ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے ہیں ۔ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے ۔ انہوں نے اپنی 6 میں سے 2 تھرو ز میں فاول کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی، دوسری تھرو کیلئے آئے تو وہ فاول کر گئے ، ارشد ندیم دوسری تھر و میں اوور سٹیپ کر گئے ۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم کوالیفائنگ راونڈ کی تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور پوری جان لگاتے ہوئے ڈنڈے کو 84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے ۔ چوتھی پوزیشن کے ساتھ انہوں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ٹاپ 8میں جگہ بناتے ہوئے فائنل مرحلے میں داخل ہوئے ۔
ٹاپ 8 میں شامل ہونے کے بعدفائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.91 میٹر کی جس کے بعد وہ ٹیبل پر چوتھی سے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آئے ۔فائنل مرحلے کی دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے ڈنڈے کو 81.98 میٹر کی دوری پر پھینکا ۔ارشد ندیم نے فائنل مرحلے کی آخری اور تیسری تھرو میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے اور مقابلے سے باہر ہوگئے ، ارشد ندیم تیسری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے اور باری ضائع ہو گئی ۔
دوسری جانب پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 87 میٹر سے زائد کی تھرو کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ، لیکن تیسری بار میں وہ ڈنڈے کو زیادہ دور نہیں پھینک سکے لیکن اس کے باوجود وہ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار رہے ۔ٹاپ 8 مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج لڑ کھرا گئے اور پہلی تھرو75 میٹر سے کچھ زائد لمبی ہی کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ فاﺅل کر گئے ۔ ٹاپ 8 مرحلے کی پہلی تھرو میں نیرج نے اوور سٹیپ کیا ۔نیرچ چوپڑا نے فائنل مرحلے کی دوسری تھر و بھی فاول کرتے ہوئے ضائع کر دی ۔لیکن تیسری باری میں وہ کثر نکال گئے اور گولڈ میڈیل جیت لیا، بھارتی کھلاڑی نے ایونٹ کی سب سے لمبی 87.58 میٹر لمبی تھرو کی ۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…