کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر دھڑکتا ہے۔عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر دھڑکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر اور بلوچستان کے وزراءبھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے سردار تنویر الیاس کو آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج بھی ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے محبت اور بھائی چارے کا جذبہ رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور کشمیری مہاجرین کے رہائشی ،ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں آزاد کشمیر کے طلباءکے لئے مختص نشستوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو اچھی تعلیم و تربیت مہیا کرنے اور روزگار کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کے لئے حکومت بلوچستان بھی کشمیری نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے ان نوجوانوں پر فخر ہے جو بھارتی ریاستی جبر اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انکے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں سے محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ رکھتے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز سے اپنی آواز ملاتے ہوئے ان کے حقوق اور آزادی کی بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سوئینرز کا تبادلہ بھی کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago