بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساحلی علاقوں کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ادارہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساحلی علاقوں کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ادارہ ہے جسے مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 17ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اورگورننگ باڈی کے تمام اراکین نے شرکت کی سیکرٹری محکمہ ماہی گیری بابر خان کاکڑ نے گورننگ باڈی کے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیااجلاس میں گورننگ باڈی کے 16ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس نے بی سی ڈی اے کے مالی سال 2021-22کی بجٹری گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی اجلاس نے بی سی ڈی اے کے ایک ریٹائرافسر کی بعد از ریٹائرمنٹ ترقی کی منظوری بھی دی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گورننگ باڈی کے اجلاسوں کے بروقت انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے انتظامی اور ترقیاتی امور کی احسن طریقے سے ادائیگی کیلئے بروقت فیصلے اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ بی سی ڈی اے کے تحت جاری سیاحتی شعبے کی ترقی اور دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ وہ عیدالفطر کے بعد ساحلی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساحلی علاقوں کے عوام خاص طور سے ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحی ہے محکمہ ماہی گیری اس امر کو یقینی بنائے کہ ساحلی علاقوں کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کے مفادات اور حقوق کو تحفظ حاصل رہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago