دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم کے لیے نیک فال نہیں غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے چائنیز انسٹیٹوٹ آف کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں . خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں .

ترجمان کا کہنا تھاکہ سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم کے لیے نیک فال نہیں غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں ترجمان حکومت بلوچستان نے شہداءکے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور شہداءکے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں