پاکستانی روپے کی بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کی بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا، رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی کی قیمت 186 روپے کی سطح سے نیچے آگئی . تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا .

کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی سے 186 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی .
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 62 پیسے ہو چکی . جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 186 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا . ماہرین کے مطابق عید کی آمد کے باعث ترسیلات میں اضافہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کی اطلاعات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے .

تاہم دوسری جانب منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا .

کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ 255 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی . سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ دیکھنے میں آیا جس کے سبب 43فیصد کاروباری سرگرمیوں میں کمی رہی جبکہ مارکیٹ سرمائے میں44ارب20کروڑ روپے سے زائد کمی آگئی . منگل کوپاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس110پوائنٹس کی تیزی سے46183پوائنٹس تک پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت شروع کردی جس کی وجہ سے مثبت زون میں چلنے والی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر مندی کے سبب انڈیکس45779پوائنٹس تک چلا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کچھ ریکوری ہوئی اور 100انڈیکس 255.57 پوائنٹس گھٹ کر45817.68 پوائنٹس رہ گیا .

. .

متعلقہ خبریں