شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے، اسد عمر

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ اور انڈسٹریل زونزپر کام تیزی سے جاری ہے،سی پیک کے تحت زراعت، سائنس و
ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت سی پیک کے لیے پرعزم ہے،شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں بہتری سمیت تمام شعبے عمران خان حکومت کی سی پیک میں سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔ کورونا پابندیوں اور لاک ڈاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک بھرکی طرح کراچی ،حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں یہ پابندیاں31اگست تک جاری رہیں گی۔،

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

10 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

28 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

56 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago