خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کی 5 تعطیلات کا اعلان کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کی 5 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، عید کی چھٹیوں کے باعث تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے2 مئی سے6 مئی تک بند رہیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نےبھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اورغیر سرکاری ادارے2 مئی سے6 مئی تک بند رہیں گے، خیبرپختونخوا میں عیدالفطر کی 5 چھٹیاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے،جس کے تحت 2 سے 5 مئی 2022 تک عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 02 مئی بروز سوموار سے 05 مئی بروز جمعرات 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے کھلیں گے۔

یکم مئی کو بھی اتوار کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تعطیلات نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 2 تا 5 مئی2022 تک مرکزی بینک بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک ،ملک بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 2 سے 5 مئی بند رہیں گے۔ اسی طرح پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 تا 5 مئی کو ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم انھوں نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

11 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago