’’آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر‘‘ بابر اعظم نے سیلفی شیئر کردی

مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر مسجد نبوی سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے . انہوں نے لکھا کہ ’’چُپ کھڑا ہوا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر، آنکھوں سے بولتا ہوں دربارِ مصطفٰی ؐ پر‘‘ .


اس پوسٹ کو صرف چند گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے جب کہ سیکڑوں مداحوں کی جانب سے کپتان کو ماہِ صیام میں مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہونے پر مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں .
ادھر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے . مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا ہے کہ خوش نصیبی کہ روزہ رسول پر حاضری کی سعادت ملی . ان کا کہنا تھا کہ مدینہ شریف میں رہنے جیسا احساس اس ساری دنیا میں اور کوئی نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں