مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت معطل کر دی

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ نے عارضی طور پر ریاض الجنہ کی زیات معطل کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق 27 رمضان المبارک سے دو شوال تک ریاض الجنہ کی زیارت کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 27 رمضان بمطابق 28 اپریل سے 2 شوال بمطابق 3 مئی 2022 تک ریاض الجنہ کی زیارت معطل کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لہذا زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض الجنہ

کی زیات پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔دوسری جانب اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔

Recent Posts

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

16 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

27 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

29 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

53 mins ago

معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بنیادی اصلاحات کریں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بہتری…

1 hour ago

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ…

1 hour ago