طلباء کیلئے خوشخبری، اسپیکراسد قیصر نے امتحانات کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امتحانات کا معاملہ خود حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے، یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں آج کر رہا ہوں۔
اس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امتحانات کا معاملہ خود حل کرنے کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ اس معاملے پر میں خود وزیر تعلیم شفقت محمود سے بات کروں گا اور مسئلے کا حل نکالیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا تھا کہ طلباء پڑھائی جاری رکھیں، امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، رواں سال جتناممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دیر تک سکول بند رہنے سے تعلیم کا بہت حرج ہوا،سکول کھولنے کا فیصلہ صوبے کریں گے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جتنا ممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ رواں سال تمام صوبائی وزراء تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا، طلباء پڑھائی جاری رکھیں اس سال امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 10 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے جن میں طلباء و طالبات کو رولنمبر سلیپس جاری کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں ، امسال این سی او سی کے ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے جبکہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہونا متوقع ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

16 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

27 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

39 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

49 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

57 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

2 hours ago