سعودی حکومت کا عمرہ سیزن 30مئی کو ختم کرنے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہے کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایاکہ عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔وزارت کا کہنا تھا کہ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائیگا۔امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد10 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ 85 فیصدبیرون ملک ، باقی15فیصداندرون ملک کے عازمین ہوں گے۔امسال حج کوٹہ کے حساب سے سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا کے

ہوں گے۔ انڈونیشیا سے آنے والے عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار ہوگی۔ دوسرا نمبر پاکستان کاہے جہاں سے81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج اداکریں گے۔دو سال سے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک سے عازمین کی آمد پر پابندی عائد تھی۔ کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔کورونا ویکسی نیشن کا بڑا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں کورونا پابندیاں ختم کردی گئیں۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

1 min ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

8 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

24 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

35 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

37 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago