ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کیلئے حرم کی حرمت تک بھول گئے : شاہد آفریدی

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم اوران کے وفد کے ارکان کیخلاف نعرے بازی پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔
نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے‘‘۔
سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ ’’اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔

روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔

یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پرکچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کچھ افراد کے گروپ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں آمد پرنامناسب نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اورویڈیو میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ لوگ نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نامناسب نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

5 mins ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

12 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

28 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

39 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

41 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago