کن ممالک کے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ پر سعودی عرب کے سفرپر پابندی ختم
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے خلیجی ریاستوں سے مملکت اور سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے سفر کے دوران قومی شناختی کارڈ کے استعمال کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر وضاحت کی کہ شہری قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل رکن کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم مذکورہ ملک کے سفر کے لیے دیگر تمام شرائط وضوابط پرعمل درآمد کرنا ہوگا .
پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے واضح کیا کہ فیملی ریکارڈ کارڈ سفری دستاویز نہیں ہے . یہ بات قابل ذکر ہے کہ
خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے قومی شناخت کے ساتھ سفر کی معطلی احتیاطی تدابیر کے تحت عمل میں آئی . سعودی عرب نے کرونا وبا کے آغاز پردیگر خلیجی ممالک کے بری، بحری اور فضائی سفر کیلیے یہ پابندی عاید کی تھی . 16 مئی 2021 کو سعودی عرب نے ایک سال اور چار ماہ سے زیادہ کے تعطل کے بعد مملکت میں بیرون ملک سے سفر پرعاید پابندی اٹھالی تھی . تاہم سعودی پاسپورٹ نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ وہجی سی سی ممالک کے درمیان قومی شناخت کے ساتھ سفر کو معطل رکھے گا .
. .