ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے خلیجی ریاستوں سے مملکت اور سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے سفر کے دوران قومی شناختی کارڈ کے استعمال کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر وضاحت کی کہ شہری قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل رکن کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم مذکورہ ملک کے سفر کے لیے دیگر تمام شرائط وضوابط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے واضح کیا کہ فیملی ریکارڈ کارڈ سفری دستاویز نہیں ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ
خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے قومی شناخت کے ساتھ سفر کی معطلی احتیاطی تدابیر کے تحت عمل میں آئی۔ سعودی عرب نے کرونا وبا کے آغاز پردیگر خلیجی ممالک کے بری، بحری اور فضائی سفر کیلیے یہ پابندی عاید کی تھی۔16 مئی 2021 کو سعودی عرب نے ایک سال اور چار ماہ سے زیادہ کے تعطل کے بعد مملکت میں بیرون ملک سے سفر پرعاید پابندی اٹھالی تھی۔تاہم سعودی پاسپورٹ نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ وہجی سی سی ممالک کے درمیان قومی شناخت کے ساتھ سفر کو معطل رکھے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…