مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الفطر کی نماز کے لیے اجازت کی پابندی ختم کر دی گئی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الفطر کی نماز کے لیے اجازت کی پابندی ختم کر دی گئی، عید کی نماز کی ادائیگی کے خواہش مند ہر شخص کو مقدس مقامات پر داخلے کی اجازت ہو گی، مملکت میں پیر 2 مئی کو عید ہونے کا امکان۔ دوسری جانب سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز کے لیے جامع مساجد اور عید گاہوں میں صفائی، دھلائی اور تزئین و آرائش کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں نماز عید کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کی تمام جامع مساجد کی صفائی اور دھلائی کا کام مکمل کرالیا ہے، کوڑے دان کثیر تعداد میں رکھوا دیئے گئے ہیں، 80 سے زیادہ فٹ پاتھ دھلوائے گئے ہیں نیزفٹ پاتھوں پر غیر قانونی طریقے سے سجائی جانے والی عارضی دکانیں ہٹا کر کھانے پینے کی ناقابل استعمال 1500 کلو گرام اشیا ضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔

جدہ میونسپلٹی نے عید الفطر کی نماز کے لیے 474 جامع مساجد اور عید گاہوں میں انتظامات مکمل کرلیے۔ کورونا وائرس کی وبا کے 2 سال بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر مملکت بھر میں عید الفطر کی نماز روایتی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ جدہ میونسپلٹی نے 19 بلدیاتی کونسلوں میں واقع جامع مساجد اور عید گاہوں کی مشینی وسائل کے علاوہ سادہ طریقے سے بھی صفائی کا بندوبست کردیا ہے۔
جامع مساجد اور عید گاہ جانے والی سڑکوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔ فٹ پاتھ دھلوائے جارہے ہیں اور راستے میں موجود رکاوٹیں اور کچرا صاف کرایا جارہا ہے۔ جدہ میونسپلٹی میں صفائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان المحیمید نے کہا کہ میونسپلٹی نے صفائی اور دھلائی کے لیے 1422 کارکن مختص کیے ہیں اور انہیں 615 مشینیں حوالے کی گئی ہیں۔
المحیمید نے کہا کہ میونسپلٹی نے 921 کلو میٹر سے زیادہ طویل علاقہ مشینوں اور سادہ طریقے سے صاف کرایا ہے۔ 1569 کچرا کنٹینرز بھی صاف کرائے گئے ہیں اور ان کی اصلاح و مرمت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ، دارالحکومت ریاض، دمام، الھفوف، ابہا اور تبوک جیسے بڑے شہروں میں بھی جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

46 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

56 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

2 hours ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

2 hours ago