زرمبادلہ ذخائر مزید گراوٹ سے 17 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ ذخائر مزید گراوٹ سے 17 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر328 ملین ڈالر کمی کے بعد 16.67 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق23 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.558 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 6.110 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں328 ملین ڈالرکی کمی ہوئی ۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،ملکی برآمدات 26.6 فیصد اضافے سے 23.70 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 41.3 فیصد اضافے سے 53.80 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 13.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 502 ملین ڈالر ہو گئی،مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1446 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر اپریل کے تیسرے ہفتے تک 16.57 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک 10 ارب 54 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.03 ارب ڈالر رہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر کی شرح تبادلہ 185.63 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.9 فیصد اضافے سے 4375 ارب روپے رہا۔ وزار ت خزانہ کے مطابق جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 14.3 فیصد کمی سے 1052 ارب رہی ، جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 0.5 فیصد اضافے سے 958 ارب روپے کی سطح پر رہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی شرح نمو فروری میں 8.6 فیصد رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے فروری کے دوران 7.8 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 871 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Recent Posts

سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…

1 min ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…

41 mins ago

پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا…

1 hour ago

بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل ا ور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن…

1 hour ago

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا…

1 hour ago

گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت…

1 hour ago