داسو حملہ، سلامتی کونسل کی مذمت، ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سلامتی کونسل کا داسو میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کا نوٹس ،سلامتی کونسل نے واقعے کو چین اور پاکستانی شہریوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا . تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .

نجی ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو چین اور پاکستانی شہریوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی . سلامتی کونسل نے کہا کہ ہرقسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئےخطرہ سمجھتےہیں، واقعے میں ملوث تمام مجرمان کوانصاف کےکٹہرے میں لایاجائے . سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومتِ پاکستان سے ہمددری کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق مجاز حکام مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان اور چین سے تعاون کریں . سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشتگردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں لہٰذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں . واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے داسو میں گزشتہ ماہ دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 9 چینی انجینئرز اور تین پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے . واقعے کے بعد پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ای نے کی . وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے . ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اقتصادی،دفاعی وسلامتی کے امور ، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سی پیک پراجیکٹس پرکام کومعینہ مدت میں تکمیل تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا . شاہ محمود قریشی نے کاخنان میں ہونے والی بارشوں،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نےپاکستان کی جانب سےچینی ہم منصب سے داسو واقعہ پر اظہارِ افسوس بھی کیا . فریقین نے داسو واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصرکو بےنقاب کرنے، کیفر کردار تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا . دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پرجاری کام کی نوعیت کاجائزہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کیمونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر چین کے عوام کو مبارک باد بھی دی . شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘جیسے امور پر حمایت جاری رکھنےکیلئے پُرعزم ہے‘ . . .

متعلقہ خبریں