سیف کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں، حیران کن وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران مداحوں کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی میں پوشیدہ کئی باتوں سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف اور امریتا سنہ 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور دونوں نے سنہ 2004 میں راہیں جدا کرلی تھیں، اس دوران ان کے ہاں بیٹی سارا اور بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ کے نواب کی پہلی شادی کے وقت 20 سال عمر تھی جبکہ امریتا 32

برس کی تھیں اسی وجہ سے سیف علی خان نے یہ شادی خفیہ کی تھی کیوں کہ خاندان کے افراد بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہیں دیتے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ سیف سے شادی کے بعد آغاز میں ماں نہیں بننا چاہتی تھی تاکہ اس پر ذمے داری اور بوجھ نہ آئے، اس وقت خواہش تھی کہ میرا شوہر ایک اچھا اداکار بنے اور کیریئر پر توجہ دے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم والدین بن گئے تو سیف کی توجہ کیریئر سے ہٹ گئی، فلم ساز کہنے لگے تھے کہ وہ غیر ذمے دار شخص ہے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ شادی کے بعد ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے اور مزاج کے میل نہ کھانے پر باہمی رضامندی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔ بعد ازاں اداکار نے کرینہ کپور سے شادی کی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago