وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے ، خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ، اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور انہوں نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندرنوافل اداکیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ بھی کیا۔وزیرِ اعظم نے سعیِ صفہ و مروہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی عمرہ کی تکمیل کے بعد ملک و قوم اور مسلم اْمہ کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔س دوران زائرین کی بڑی تعداد نے

معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔گزشتہ شب سعودی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے روضہ رسولۖکا دروازہ کھولا گیا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں روانی کے ساتھ عربی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے والد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا ۔سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وزیر اعظم کو ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہ عربی میں روانی سے بولتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی س موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور سمیت اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

48 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

58 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

2 hours ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

2 hours ago