متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)) متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق ہفتہ 30 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا۔

حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کے افطار کے بعد مملکت بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم کہیں سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یوں سعودی عرب میں رواں سال ماہ مبارک 30 ایام کے بعد اختتام پذیر ہو گا اورعید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور سنگاپور وہ پہلے 2 ممالک ہیں جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق ہفتے کے روز سنگاپور میں مسلمانوں کی نمائندہ مجلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر پیر 2 مئی کو ہو گی۔ جبکہ اس سے قبل 28 اپریل کو آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا میں ہی رواں سال کے رمضان المبارک کا چاند سب سے پہلے نظر آیا تھا۔ آسٹریلیا اور سنگاپور میں مقیم مسلمان پیر 2 مئی کو عید منائیں گے۔
آسٹریلیا کی امام کونسل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رواں سال 30 روزوں کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہو گا، یوں یکم شوال یعنی عید الفطر پیر 2 مئی کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت وہ تمام ممالک جہاں آج 29 رمضان المبارک ہے، ان تمام ممالک میں آج شوال کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہوجائے۔ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، اس لیے اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، اس اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا۔
جبکہ اگلے روز یعنی 2 مئی بروز منگل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی، اس لیے اس شام شوال کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

34 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

39 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

59 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago