جنوبی پنجاب کے فنڈ میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری پکڑی گئی

(قدرت روزنامہ) جنوبی پنجاب کے فنڈ میں ایک ارب روپے کی ہیرا پھیری پکڑی گئی،جنوبی پنجاب میں 8 سرکاری کمپنیوں کی مال بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے جنوبی پنجاب میں موجودہ حکومت کی شفافیت کا پول کھول دیا . آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق موجود دور حکومت میں 8 سرکاری کمپنیوں میں 1 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں گئیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2018 اور 2019 -20 کی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے،رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں قائم کیٹل مینجمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ہیرا پھیری کی گئی ہے .

دستاویزات کے مطابق کمپنیوں نے 75 کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈ دھوکہ دہی سے استعمال کیے،کمپنیوں میں 22 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے، 5 کروڑ 34 لاکھ روپے کا سرکاری خزانے سے خرچ کیے مگر ریکارڈ غائب کردیا گیا، ان کمپنیوں میں جنوبی پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ اور کیٹل مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہیں . . رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریوں سے غیر قانون طور فیسوں کی وصولی کی گئی اور صفائی ستھرائی کے لیے کروائے پر کی گئی گاڑیوں میں بھی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں . .

متعلقہ خبریں