وزیراعظم شہباز شریف آج سعودیہ سے متحدہ عرب امارات جائیں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف آج وہاں سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے . تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزیر اعظم اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان کی سے ملاقات ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے رات 9 بجے ملاقات ہوگی ، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا .


ادھر عرب نیوز کو دیے گئےایک انٹرویومیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سات دہائیوں سے ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا ، سعودی عرب کے ساتھ اپنےخصوصی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک نئے اور غیرروایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں .

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ روس اور یوکرین کے حوالے سے پوری دنیا کو تشویش ہے، پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امید ہے جلد ہی ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا ، پاکستان متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے .

قبل ازیں نے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے لیے کعبہ شریف کے دروازے کھولے گئے ، عمرے کی ادائیگی کے دوران وزیرِ اعظم نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا . علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ شاہی محل پہنچے تو شہزادہ محمد بن سلمان نے خود ان کا استقبال کیا ، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اس دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .
ملاقات میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، چودھری سالک حسین، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں