مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ) مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب ختم قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی ۖ میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔عیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے
کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…