اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اوررات کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ پنجاب صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم صبح اور شام رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، سر گو د ھا،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکراورمیانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواصوبہ کے پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم رات کے اوقات میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش اوربوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم رات کے اوقات میں زیارت ، بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…