ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع امیدوار اور باداکارہ عرشی خان نے اپنی منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق عرشی خان کے ‘سوئموار شو’ سے دستبردار ہونے کے بعد یہ افواہ پھیلی کہ عرشی خان دبئی میں منگنی کر رہی ہیں تاہم اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔
اپنی فلموں، ویب شوز اور میوزک کی شوٹنگ کی وجہ سے برسوں سے چھٹیوں کے لیے بیرون ملک نہیں جاسکی تھی، اس لیے میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں دبئی جانے کا منصوبہ بنایا۔
ا نہوں نے کہا کہ مجھے ا س وقت بہت زیادہ حیرت ہوئی کہ جب دبئی میں مجھ سے میری منگنی کے بارے میں پوچھا گیا، میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں دبئی منگنی کرنے نہیں آئی، کام سے چھوٹے وقفے کے لیے دبئی بہترین ہے، دبئی دورِ حاضر کے سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ہے۔
واضح رہے کہ عرشی خان اس سے قبل بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اور بگ باس کی وجہ سے ہی عرشی خان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…