ریاض(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے لکھا کہ ’’رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجسد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا‘‘۔
یاد رہے کہ رواں سال ماہ رمضان میں بابراعظم کے علاوہ پاکستان سے کئی نامور کرکٹرز، سیاسی شخصیات سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ دو سالوں سے زائرین عمرہ اور حج ادا نہیں کرسکے تھے تاہم رواں سال سعودی حکومت نے 10 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کا اعلان کررکھا ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…