ویکسی نیشن سینٹر پرمفت چپس۔۔۔جانیں وہ کونساسنٹرہے جہاں لڑکوں نے آئے لوگوں کی مہمان نواز کرتے ہوئے مثال قائم کردی

(قدرت روزنامہ)آپ نے لاہورکے لوگوں کی دریادلی اورمہمان نوازی کاتذکرہ توسناہوگامگر شہرقائد کے نوجوانوں نے مہمان نوازی کی الگ مثال قائم کردی . حالیہ دنوں میں حکومت سندھ کاسم کارڈ بند کرنے اعلان کے بعد سے ویکسی نیشن سینٹر میں عوام کارش بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں .

اس موقع پرکراچی کے چند نوجوانو ں نے اپنے مددآپ کے تحت ویکسی نیشن سینٹر پرآنے والے افرادکے لیے سینٹرپرتازہ فرنچ فرائز تیارکرکے کھلاناشروع کردئیے . کورنگی کے ویکسی نیشن سینٹر پرموجود انتظامیہ کاکہناہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے اس مشکل حالات میں جوافرادویکسی نیشن لگانے آرہے ہیں ان کے لیے یہ نوجوان جن کی عمریں 14 سے 25سال تک ہیں تازہ فرنچ فرائز تیارکرکے کھلارہے ہیں . جوکہ اس بات کاثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان مہمان نواز اوربیدارہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز آنے والے افراد کےلیے انہی نوجوانوں نے چائے بھی بناکرپلائی تھی . . .

متعلقہ خبریں