اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اللہ پاک نے اس دنیا میں انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانے اور اچھے کاموں کی ترغیب دینے کیلئے کم و بیش 1لاکھ 24ہزار انبیا بھیجے جن میں سے چند ایک کے نام تو ہر ایک کو ازبر ہیں ، اللہ پاک کے برگزیدہ نبی سیدنا حضرت لوط ؑ بھی ان میں سے ایک ہیں ۔
حضرت لوط ؑ کا ذکر قرآن حکیم میں بھی آیا ہے اور ان کی قوم کی افسوسناک حرکات کا ذکر بھی کئی کتب میں بہت تفصیل سے موجود ہے ۔ اب اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف سامنے آیا ہے کہ اردن کے ماہرین نے حضرت لوط ؑ کا گھر م بارک دریافت کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اردن میں مقامی ماہرین نے متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے ملک کے جنوب میں واقع علاقے ‘جنوبی اغوار’ میں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے ۔العربیہ نیوز کے مطابق جمعے کے روز اردن میں ٹورسٹ گائیڈز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد حماد نے باور کرایا ہے کہ حالیہ انکشاف اردن کی ریاست کی دوسری صدی کی اہم ترین دریافت میں شمار ہو رہی ہے۔ ماہرین نے اس انکشاف کو ثابت کرنے کے لیے فلکیاتی ، ارضیاتی اور جغرافیائی دلائل کا سہارا لیا۔ علاوہ ازیں آثاریاتی کھدائی اور علاقے میں موجود راستوں کو بھی خاص طور پر زیر غور رکھا گیا۔اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پٹرا کے مطابق حاصل ہونے والے شواہد میں بائبل میں مذکور تحریری تختیاں، ایبلا اور اکادیہ کی تختیاں، رومی راستے اور قریش کا ‘ایلاف’ کا راستہ وغیرہ شامل ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…