صفدر عباسی نے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں تو سندھ میں عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گوبر پھینک رہی تھی . انہوںنے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات سے پانچ دن پہلے تبدیلی ہوئی نتیجے میں پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا، پندرہ سال سے سندھ کے شہروں کی حالت خراب ہے، لوگوں کو پینے کیلئے پانی میسر نہیں . انہوںنے کہاکہ سندھ کے لوگوں کو مصائب سے نکالنے کیلئے جماعتوں سے بالاتر ہوکر سوچنا پڑے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کا ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے . انہوںنے کہاکہ سندھ کے دس اضلاع کے اہم سیاسی رہنام ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوچکے ہیں، مقامی اتحاد میں جے یو آئی شامل ہے اور وزیر اعظم کو اس بارے میں معلوم ہے . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا محاذ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کیلئے کام تیز کر دیا گیا . پیپلزپارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے بتایاکہ سندھ کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے، عوام کے غصے کے نتیجے میں سندھ حکومت کو سنگین مسائل کا سامنا ہے .
متعلقہ خبریں